• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویرات ۔ انوشکا کی 'ہاتھوں میں ہاتھ' ڈالے واپسی

شائع March 28, 2015
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما وطن واپسی پر—۔فوٹو/ بشکریہ ہندوستان ٹائمز
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما وطن واپسی پر—۔فوٹو/ بشکریہ ہندوستان ٹائمز

آئی سی سی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے 95 رنز کی شکست کے بعد اس کا ذمہ دار ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی کی گرل فرینڈ بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ٹہرایا گیا اور انھیں توہین آمیز القابات سے پکارا گیا۔

لیکن اب لگتا ہے کہ ویرات نے میڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، کیونکہ جمعہ کی رات جب یہ جوڑا آسٹریلیا سے واپس وطن پہنچا تو دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے رکھے تھے۔

فوٹو/ بشکریہ ہندوستان ٹائمز—۔
فوٹو/ بشکریہ ہندوستان ٹائمز—۔

ویرات نے انوشکا کا ہاتھ اُس وقت تک تھامے رکھا جب تک وہ اپنی گاڑی میں نہ بیٹھ گئیں، اس دوران وہ اداکارہ کو اس بات کا یقین دلاتے رہے کہ وہ بالکل محفوظ ہیں۔

یاد رہے کہ انوشکا سڈنی میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل کا میچ دیکھنے کے لیے آسٹریلیا پہنچی تھیں، جہاں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ان کے دوست ویرات کوہلی محض ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

ویرات کی کارکردگی کا ذمہ دار انوشکا کو ٹہراتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی گئی۔

ان الزامات کا انوشکا شرما نے کچھ اس طرح دیا کہ اگر ویرات کوہلی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہو تو اس کا سہرہ میرے سر پر ڈال دیا جاتا ہے اور اگر اس کی کارکردگی خراب ہوجائے تو اس کا ذمہ دار بھی مجھے قرار دے دیا جاتا ہے۔

'کوہلی اچھا نہ کھیلے تو کیا میں ذمہ دار ہوں'

ان کا کہنا تھا کہ 'ویرات اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے ہیں مگر میڈیا پر ہمارے تعلق کو کسی اور انداز سے پیش کیا جاتا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس کی اچھی یا بری کارکردگی کا ذمہ دار مجھے ہی کیوں قرار دے دیا جاتا ہے، تاہم اس سے ہمارا تعلق متاثر نہیں ہوتا'۔

کرکٹ کے میدانوں اور فلمی دنیا کا ملاپ یہ جوڑا آج کل ہندوستانی میڈیا کی خبروں کا موضوع بنا ہوا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024