فواد خان کرن جوہر کی فلم میں کاسٹ

شائع March 25, 2015
فواد خان نے انڈیا میں اپنی پہلی فلم خوبصورت کے لئے فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا، جب ہی سے میڈیا اور پرستار ان کی آنے والی فلموں کے بارے میں جانے کے لیے بے تاب ہے۔
فواد خان نے انڈیا میں اپنی پہلی فلم خوبصورت کے لئے فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا، جب ہی سے میڈیا اور پرستار ان کی آنے والی فلموں کے بارے میں جانے کے لیے بے تاب ہے۔

فواد خان کے فینز کے لئے ایک اچھی خبر، ان کے پسندیدہ اداکار کرن جوہر کی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز میں ایک اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کی کاسٹ کا اعلان کردیا۔

فواد خان نے انڈیا میں اپنی پہلی فلم خوبصورت کے لئے فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا، جب ہی سے میڈیا اور پرستار ان کی آنے والی فلموں کے بارے میں جانے کے لیے بے تاب ہے۔

کرن جوہر کی ٹویٹ نے فواد خان کی فلم میں موجودگی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

شکن بٹرا اس فلم کو ڈاریکٹ کر رہے ہیں، فلم میں رشی کپور کے ساتھ ساتھ سدہارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ بھی جلوہ دکھائیں گے، اب دیکھنا یہ ہے کہ باکس آفس میں یہ فلم کتنی ہٹ ہوتی ہے۔

خبر کی تصدیق ہوتے ہی فواد خان کے فینز نے ٹویٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025