• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حمزہ عباسی آئٹم نمبرز کے مخالف

شائع March 24, 2015
— فوٹو محمد فاروق
— فوٹو محمد فاروق

حمزہ علی عباسی تنازعات میں آنے والے کوئی نئے اور پہلے اداکار نہیں ہیں۔

کیونکہ حمزہ علی عباسی جو محسوس کرتے ہیں اسے اپنے فیس بک اکاونٹ کے ذریعے اپنے مداہوں تک پہنچاتے ہیں اور کئی بار ان کی باتوں کا غلط مطلب بھی لیا گیا۔

ایسا ہی کچھ عرصہ قبل بھی پیش آیا جب حمزہ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک پیغام لکھا جس میں انہوں نے ژالے سرحدی کو فلم جلیبی کے آئٹم سانگ میں عریاں لباس پہننے سے انکار کرنے پر سراہا۔ یہ سب کچھ اس موقع پر ہوا جب جب ان کی دوست عائشہ عمر کے ایک آئٹم نمبر کا ٹیزر بھی ریلیز ہو چکا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ثقافت میں آئٹم نمبرز کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور یہ ہندوستان سے متاثر ہو کر لیا جا رہا ہے۔

حمزہ کے مطابق پاکستان کی کامیاب ترین فلموں مثلاً بول، خدا کے لیے اور وار میں ایک بھی آئٹم نمبر موجود نہیں ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی آئندہ انے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی ایک جدید کامیڈی فلم ہے جو کہ بینکاک میں بنائی جارہی ہے، اس فلم میں بھی کچھ ایسے مناظر ہیں جو کہ حمزہ کے بقول نہیں ہونے چاہیئں لیکن انہوں نے اپنے خاص دوست ہمایوں سعید جو کہ اس فلم کے ڈائریکٹر بھی ہیں، کہنے پر نبھائے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ms Lashari Mar 25, 2015 11:30am
rightly said hamza ہماری ثقافت میں آئٹم نمبرز کی کوئی اہمیت نہیں ہے. iss trha ki chezo ka woh l;og sahara lety hyn jinky pas story, talent and creativity nhi hoti. Pakistan and Pakistanis are rich with creativity .

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024