• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان اور قطر باہمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم

وزیراعظم نواز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التانی مصافحہ کرتے ہوئے — آن لائن فوٹو
وزیراعظم نواز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التانی مصافحہ کرتے ہوئے — آن لائن فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت کا حجم 300 ملین ڈالرز سالانہ ہے جو کہ موجود مواقعوں کو دیکھتے ہوئے بہت کم ہے۔

پیر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچنے والے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التانی نے وزیراعظم ہاﺅس میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستانی وزیراعظم کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ قطر پاکستان میں توانائی کے شعبے سمیت سرمایہ کاری کے دیگر مواقعوں کو دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے قطر میں جاری مختلف منصوبوں کے لیے پاکستانی ورکرز کی تعداد میں اضافے کے لیے بھی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جن میں 2022 کا فیفا فٹبال ورلڈکپ قابل ذکر ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کے اضافے کے لیے تین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔

بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین سے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کےحجم میں اضافے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں قربت کی علامت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی ماہرین اور کارکنوں کے لیے قطر کے دروازے کھلے ہیں۔

اس سے پہلے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو ایوان صدر میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیاجبکہ پاکستان اور قطر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم نوازشریف کی سربراہی میں وفاقی وزراء اور دیگرنے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024