• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm

علیم ڈار سیمی فائنل میچوں کیلئے نظر انداز

شائع March 22, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کے نامور کرکٹ امپائر علیم ڈار کو حیران کن طور پر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں نظر انداز کر دیا گیا۔

اپنی اعلی امپائرنگ کی وجہ سے مشہور علیم 2007 اور 2011 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل اور فائنل میچوں میں ذمہ داریاں ادا کر چکےہیں۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان باربیڈوس میں کھیلے گئے 2007 فائنل میں علیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر آن فیلڈ جبکہ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن ٹی وی ری پلے امپائر تھے۔

اسی طرح، ممبئی میں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان 2011 ورلڈ کپ فائنل میں علیم اور آسٹریلیا کے سائمن ٹوفل آن فیلڈ نے ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی عام طور پر میگا اوینٹ کے فائنل میچ کیلئے سیمی فائنل مقابلوں میں امپائرنگ کرنے والوں میں سے انتخاب کرتی ہے اور 2007 اور 2011 میں فائنل سپروائز کرنے والے امپائر سیمی فائنل مقابلوں میں ذمہ داریاں ادا کر چکے تھے۔

ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے یہ عین ممکن ہے کہ اس مرتبہ بھی 29 مارچ کو میلبورن میں فائنل کیلئے سیمی فائنل مقابلوں کے امپائروں میں سے انتخاب کیا جائے گا۔

جمعرات کو سڈنی میں آسٹریلیا-انڈیا سیمی فائنل کیلئے آن فیلڈ امپائرز کے طور پر انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل بورو اور سری لنکن کمار دھرما سینا کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی میڈیا ریلیز میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ- نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر آئن گوئلڈ اور آسٹریلین راڈ ٹکر آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کیلئے امپائروں کے ناموں کا اعلان سڈنی میچ کے بعد کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025