• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: آرام باغ کے قریب دھماکا، 2 افراد ہلاک

شائع March 20, 2015
دھماکے سے تباہ ہونے والی موٹر سائیکل—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
دھماکے سے تباہ ہونے والی موٹر سائیکل—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
کراچی میں دھماکے کے بعد لوگ جائے وقوعہ کے قریب جمع ہیں—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
کراچی میں دھماکے کے بعد لوگ جائے وقوعہ کے قریب جمع ہیں—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔

کراچی کے علاقے آرام باغ میں بوہری برادری کی مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق دھماکے کے وقت برہانی ہسپتال کے قریب صالح مسجد میں نماز کی ادائیگی جاری تھی۔

سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد ایک لاش اور چار زخمیوں کو وہاں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جو کہ موٹرسائیکل میں نصب تھی۔

ڈی آئی جی عبدالخالق شیخ کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور بیشتر دکانیں بند ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا ہے۔

دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، جبکہ اردگرد کی دکانوں، گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں، جبکہ رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا بوہری برادری کے جماعت خانے کے قریب ہوا۔

دھماکے کی ابتدائی رپورٹ

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کراچی کے علاقے آرام باغ میں برہانی ہسپتال کے قریب صالح مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل کی ٹنکی کے نیچےنصب تھا، جبکہ دھماکے میں بال بیئرنگ کا بھی استعمال کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024