• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پروین رحمن کا مبینہ قاتل مانسہرہ سے گرفتار

شائع March 19, 2015
اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر ناہید پروین رحمن ۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل فوٹو
اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر ناہید پروین رحمن ۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل فوٹو

کراچی، مانسہرہ: اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر ناہید پروین رحمن کے مبینہ قاتل پپو کشمیری کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی اور مانسہرہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناہید پروین رحمن کے مبینہ قاتل کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں : اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر قتل

پولیس نے اطلاع ملنے پر مانسہرہ کے علاقے کشمیری بازار میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے احمد علی عرف پپو کشمیری کو گرفتار کی گرفتاری ممکن ہو سکی۔

احمد علی عرف پپو کشمیری کو مانسہرہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پروین رحمن کے پاس قبضہ شدہ زمینوں کے نقشے موجود تھے‘

پپو کشمیری کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ملزم پروین رحمن کے قتل سمیت کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ پروین رحمن کو 13 مارچ 2013 کو کراچی میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بنارس پل کے قریب ماری پور روڈ پر ان گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ دفتر سے اپنے گھر کی جانب جارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : پروین رحمن قتل کیس: سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

انہیں ان کے ڈرائیور نے فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا تھا تاہم اس حملے میں وہ جانبر نہ ہوسکیں تھیں۔

پروین رحمن اورنگی پائلٹ پروجیکٹ میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔

مزید پڑھیں : پروین رحمن قتل کیس: پولیس تفتیش میں ناکام

اورنگی پائلٹ پروجیکٹ نامی این جی او کا قیام 1980ء میں عمل میں آیا تھا، یہ این جی او اورنگی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملات پر نظر رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024