• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الطاف حسین کے خلاف اہم دستاویزات برطانیہ کے حوالے

شائع March 19, 2015
اوزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز ۔۔۔ فائل فوٹو
اوزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز ۔۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف اہم دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر کو سے دی گئیں ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات کی ہے جس میں الطاف حسین کےخلاف مقدمے، اہم دستاویزات سمیت ضروری مواد برطانوی حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : "برطانیہ الطاف حسین کو بیان بازی سے روکے"

عمران فاروق قتل کیس میں معاونت یا پاکستان میں زیر حراست 2افراد کی برطانوی حکومت کی حوالگی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کے پاس ہے، وزارت داخلہ ہی معلومات دے سکتی ہے۔

پاکستان میں سزائے موت کے مجرموں کی پھانسی پر یورپی یونین کی جانب سے اعتراضات پر سرتاج عزیز نے کہا کہ سزائے موت کے حوالے سے ہر ملک کے حالات اور نکتہ نظر مختلف ہیں، سزائے موت پر یورپی یونین کا اپنا نکتہ نظر ہے جبکہ پاکستان کا اپنا مؤقف ہے البتہ پاکستان میں سزائے موت کے قانون پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

شمالی وزیر ستان میں جاری فوجی کارروائی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، شمالی وزیرستان سے تمام دہشت گرد گروپوں کا صفایا کر دیا ہے۔

افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے سوال کے جواب میں مشیر برائے امور خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بیرونی مداخلت بند ہونے سے ہی امن و سلامتی آ سکتی ہے، افغان مصالحتی عمل کو پاکستان خوش آئند قرار دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنا رہے ہیں، افغانستان کے وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے، چمن اور طور خم کے علاوہ افغانستان کے ساتھ مزید راستے بناناچاہتے ہیں۔

مشیر امور خارجہ کا دوطرفہ تجارت کے حوالے سے کہا کہ پاک افغان تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے، ٹرانزٹ ٹریڈکےمسائل حل کیے جارہے ہیں، تاپی سے افغانستان کے راستے پاکستان اور ہندوستان کو گیس فراہم ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024