• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملک میں چھٹی مردم شماری اگلے سال کرانے کا اعلان

شائع March 18, 2015
وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ — آئی این پی فوٹو
وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ — آئی این پی فوٹو

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کے اتفاق رائے سے مارچ 2016 میں ملک میں چھٹی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں ضرورت پڑنے پر سول آرمڈ فورس اور پاک فوج کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری مارچ 2016 میں کرانے کی منظوری دے دی گئی جس پر تیرہ ارب روپے خرچ ہوں گے اور فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کیلئے جہاں ضرورت پڑی سول آرمڈ فورس اور پاک فوج کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں ملک میں مجسٹریٹی نظام بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ مجسٹریٹی نظام بحال کرنے کا مسودہ قانون بھی منظور کرلیا گیا۔

سندھ اور خیبرپختونخوا کے اعتراضات کے باعث پاور جنریشن پالیسی کی منظوری موخر کر دی گئی اور ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو صوبوں سے پالیسی پر مشاورت کرے گی۔

کونسل نے پیٹرولیم پالیسی دو ہزار نو اوردو ہزار بارہ میں ترامیم بھی منظوری دی گئیں۔

کونسل نے پاکستان حلال اتھارٹی قائم کرنے کے بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مستقبل پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکاتاہم اس حوالے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024