• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'جلیبی' میں شامل ژالے سرحدی کا آئٹم سانگ ریلیز

شائع March 11, 2015
ژالے سرحدی فلم 'جلیبی' کے آئٹم سونگ میں پرفارمنس کے دوران—۔ویڈیو اسکرین گریب
ژالے سرحدی فلم 'جلیبی' کے آئٹم سونگ میں پرفارمنس کے دوران—۔ویڈیو اسکرین گریب

یاسر جسوال کی ہدایات میں بننے والی لولی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم 'جلیبی' کی ریلیز میں محض نو دن رہ گئے ہیں۔

ایک طرف جہاں شائقین کو اس فلم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں وہیں فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم بھی زورو شور سے فلم کی پروموشن میں مصروف ہے۔

فلم میں ژالے سرحدی کا ایک آئٹم سونگ بھی شامل ہے، جسے ڈائریکٹر یاسر جسوال نے 'پرفارمنس سونگ' کا نام دیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ژالے کا یہ آئٹم نمبر فلم 'نامعلوم افراد' کے آئٹم سونگ 'بلی' سے زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا۔

فلم 'جلیبی' کی کہانی دو گہرے دوستوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو غلطی سے خطرناک گینگسٹرز کے چُنگل میں پھنس جاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کے بڑے بڑے نام ساجد حسن ،دانش تیمور، علی سفینا، وقارعلی خان، ژالے سرحدی ، سبیکا امام ، عدنان جعفر اور عزیر جیسوال شامل ہیں۔

گلوکارو موسیقارعزیر جسوال کا یہ پہلا لولی وڈ ڈیبیو ہے، جو اب بولی وڈ میں بھی جگمگانے کو تیار ہیں اور ان کا گانا 'تیرے بن' سنی لیون کی فلم 'اک پہلی لیلا' میں شامل کرلیا گیا ہے۔

'جلیبی' کا پہلا ٹریلر رواں برس جنوری میں جاری کیا گیا تھا جس نے شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کی۔

فلم کے پارٹنر اے آر وائی کے مطابق 'جلیبی' کو ایچ ڈی کیمروں پر فلمایا جا رہا ہے، یہ کیمرے ہالی وڈ فلموں جیسے 'سکائی فال، گریوٹی اور آئرن مین تھری' جیسی فلموں کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

فلم 20 مارچ کو بیک وقت پاکستان، امریکا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم 'جلیبی' کا پوسٹر
فلم 'جلیبی' کا پوسٹر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024