• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

غازی عبدالرشید کیس میں مشرف کے وارنٹ گرفتاری

شائع March 10, 2015
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان نے منگل کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے پرویز مشرف کی چاروں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف نے عدالتی دائرہ اختیار اور حاضری سے استثنیٰ سمیت 4 مختلف درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

مذکورہ کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ 2007 میں پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسلام آباد میں قائم لال مسجد اور اس سے ملحقہ جامعہ حفصہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مشرف حکومت کا موقف تھا کہ لال مسجد میں شدت پسندوں نے پناہ لے رکھی تھی جو ریاستی قوانین کی عملداری کو قبول نہیں کرتے تھے۔

عبدالرشید غازی کے بیٹے حافظ ہارون رشید نے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Nadeem Mar 10, 2015 08:01pm
مجھے خدشہ ہے کل کو جنرل راحیل شریف کو بھی یہ عدالت سزا سنا دے. میاں صاحب تو حسبروایت قوم سے معافی مانگ کر چلتے ہونگے. روز روشن کی طرح عیاں ہے کے لال مسجد دہشت گردی کا پیش خیمہ رہی ہے اور آج بھی لال مسجد کے خطیب نے پیشاور حملے پر دبے لفظوں میں دہشت گردوں کی ہی حمایت کی. افسوس صد افسوس
MALIK Mar 10, 2015 08:40pm
Really i shocked again when I read this news. Every Pakistani knows why that operation was performed, even we can see all this on the record. And now who has the courage to go against them and warned them that Pakistan is state not a land for those who invite the people to challenge the authority. After reading this news who will move forward to take this type of challenges. And you can see everyday all this type challenges are facing Pakistan. And nobody clearly challenging them to stop.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024