کے الیکٹرک کی 'کارکردگی' میں دوسری پوزیشن
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پہلی مرتبہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی پرفارمنس رپورٹ جاری کردی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو) بہترین جبکہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی بدترین قرار دی گئی ہیں، جبکہ کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی 'کے الیکٹرک' کا کارکردگی کے حساب سے دوسرا نمبر ہے۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درجہ بندی کچھ یوں ہے:
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو)۔
کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک)۔
گجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن( کیسکو)۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (فیسکو)۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)۔
حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کارپوریشن (حیسکو)۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو)۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (پیسکو)۔
سکھرالیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو)۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق اگرچہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے، تاہم یہ کمپنیاں صورتحال مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں