• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

لاپتہ طیارے کے ساتھ کیا ہوا، تحقیقاتی رپورٹ بھی خاموش

شائع March 8, 2015
ملائیشیا اورآسٹریلیا کی حکومتوں کی جانب سے لاپتہ طیارے کی تلاش جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے — فوٹو: فائل فوٹو
ملائیشیا اورآسٹریلیا کی حکومتوں کی جانب سے لاپتہ طیارے کی تلاش جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے — فوٹو: فائل فوٹو

کوالالمپو: ملائیشین ایئر لائنز کے مسافرطیارے کو لاپتہ ہونے کے ایک سال مکمل ہونے پر ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے طیارے کی تلاش جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم طیارہ لاپتہ ہونے کی ایسی مثال اس پہلے موجود نہیں ہیں جبکہ تلاش میں تکنیکی پیچیدگیوں کا بھی سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ مل کر چند موجود شواہد کی مدد سے، جو طیارے کی موجودگی کا پتہ دیتے ہیں، طیارے کی تلاش جاری رکھا جائے گے۔

انھوں نے کہا کہ ملائیشیا کی حکومت طیارے کی تلاش کے حوالے سے کئے جانے والے وعدے پر قائم ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ لاپتہ طیارہ جلد مل جائے گا۔

ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کے حوالے سے آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارے کی تلاش ختم نہیں کی جائے گی جب تک کہ مکمل علاقے کی سرچنگ نہیں ہوجاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ علاقے میں طیارے کی تلاش میں ناکامی ہوتی ہے اور ہمیں دوسرے علا قے میں اس کی موجودگی کے ممکنہ اشارے ملتے ہیں تو وہاں پر بھی تلاش شروع کی جا سکتی ہے۔

لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام اس وقت شمالی بحرِ ہند میں 60 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں جاری ہے۔

ملائیشیا کی ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کے لاپتہ ہو جانے کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد جاری ہونی والی رپورٹ میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ روشنی جس سے سمندر کے اندر طیارے کے حادثے کے مقام کی نشاندھی ہو سکتی تھی اس کی بیٹری ایک سال پہلے ہی دم توڑ چکی ہیں۔

تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ طیارے کی مذکورہ بیٹری کے ختم ہو جانے سے اس کی تلاش کا عمل متاثر تو نہیں ہوا ہے۔

ملائشیا کی حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں گمشدہ طیارے کے بارے میں بے شمار تکنیکی معلومات کے علاوہ طیارے کی مرمت اور دیکھ بھال کا ریکارڈ، عملے کے ارکان کے بارے میں معلومات اور آخری پرواز کے دوران شہری ہوابازی اور فوجی ریڈاروں میں طیارے کی پرواز کا ریکارڈ شامل کیا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے طیارے میں سوار 239 مسافروں اور عملے کے لواحقین نے اتوار کے روز اپنے عزیزوں کی یاد میں دعائیہ تقاریب میں منعقد بھی کی۔

یہ خیال رہے کہ ملائیشیا کی پرواز ایم ایچ 370 گزشتہ برس 8 مارچ کو الالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، طیارے میں 239 افراد سوار تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024