• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افغانستان میں جہادی تربیت لینے والا پولیس اہلکار گرفتار

شائع March 3, 2015
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

لاہور: قلعہ گوجر سنگھ کی پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں شامل ہونے سے پہلے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ گرفتاری تقریباً ایک مہینے پہلے اس انکشاف کے بعد عمل میں آئی تھی۔ فیصل آباد کے کانسٹبل نعیم صفدر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز عمر سعید ملک نے ڈان کو بتایا کہ یہ کانسٹیبل پچھلے تین سے چار سالوں سے پولیس میں فرائض ادا کررہا تھا، اور اس کو قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائن پر تعینات کیا گیا تھا۔

ایس پی نے کہا ’’نعیم صفدر کی افغانستان میں جہادی تربیت حاصل کرنے کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹوں کی تصدیق ہونے کے بعد اسے 4 فروری کو حراست میں لے لیا گیا۔‘‘

نعیم صفدر کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے سیکشن 7، 21 سی کے تحت ایک مقدمہ اس کو ملازمت برطرف کرنے کے بعد درج کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024