• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ذاکر نائک کیلئے اعلیٰ ترین سعودی ایوارڈ

شائع March 2, 2015
ڈاکٹر ذاکر سعودی ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے—اے ایف پی فوٹو۔
ڈاکٹر ذاکر سعودی ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے—اے ایف پی فوٹو۔

ریاض: نامور اسکولر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کو اسلام کی خدمت کرنے پر سعودی عرب میں اتوار کے روز اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ہندوستانی میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر ذاکر نائک ان پانچ افراد میں شامل تھے جنہیں کنگ فیصل انٹرنیشنل پرائز سے نوازا گیا۔

ذاکر نائک 'پیس ٹی وی' کی کی بنیاد رکھی تھی جسے دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زائد افراد دیکھتے ہیں۔

تقریب کے دوران چلنے والی ایک ویڈیو میں ڈاکٹر ذاکر کا کہنا تھا کہ اسلام ہی دنیا کا واحد مذہب ہے جو امن لاسکتا ہے۔

جولائی 2008 میں ذاکر نائک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر واقعے میں اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش ملوث تھے۔

نائک پر 2010 میں برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نے اعلان کیا کہ وہ انعام کے طور پر ملنے والی دو لاکھ ڈالر کی رقم پیس ٹی کو عطیہ کردیں گے—اے ایف پی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ahsan Mar 03, 2015 01:14pm
great scholar of islam

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024