• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'گرانٹ فلاور کے کہنے پر یاسر کو نہیں کھلایا'

شائع March 1, 2015
اگر زمبابوے کے علاوہ کوئی ٹیم ہوتی تو وہ یقیناً یاسر شاہ کو شامل کرتے، مصباح — اے ایف پی فائل
اگر زمبابوے کے علاوہ کوئی ٹیم ہوتی تو وہ یقیناً یاسر شاہ کو شامل کرتے، مصباح — اے ایف پی فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف اسپنر یاسر شاہ کو اسسٹنٹ کوچ گرانٹ فلاور کے کہنے پر نہیں کھلایا گیا۔

مسلسل ناکامیوں کے بادلوں میں گری پاکستان ٹیم نے بلآخر زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دے کر ورلڈکپ میں اپنی فتح حاصل کی تاہم کرکٹ ناقدین کی جانب سے ٹیم میں بعض تبدیلیاں نہ کیے جانے پر تنقید کی بھی کی گئی۔

زمبابوے کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ وہ یاسر شاہ کے ساتھ میچ میں جا سکتے تھے تاہم گرانت فلاور نے اس کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ' گرانٹ ]فلاور[ کافی عرصہ تک زمبابوے ٹیم کے ساتھ رہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ]زمبابوے[ اسپنرز کے خلاف بہت اچھا کھیلتے ہیں۔ آج انہوں نے شاہد آفریدی کو کافی بہتر انداز میں کھیلا جس کی وجہ سے آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ہماری حکمت عملی تھی'۔

``

مصباح کا کہنا تھا کہ اگر زمبابوے کے علاوہ کوئی ٹیم ہوتی تو وہ یقیناً یاسر شاہ کو شامل کرتے۔

زمبابوے کے خلاف میچ میں ایک مرتبہ پھر سے عمراکمل وکٹوں کے پیچھے متاثرکن کارکردگی نہ دکھا سکے اور انہوں نے کئی کیچز ڈراپ کیے۔

عمر اکمل کی جگہ فل ٹائم وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر پاکستان کپتان کا کہنا تھا کہ 'ہماری بیٹنگ اچھا پرفارم نہیں کر رہی ہے اور اگر ہم ساتھ بلے بازوں کو کھلاتے تو اس مطلب تھا ہم ایک باؤلر کی کمی کا سامنا کرتے'۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز کو صرف اوپننگ پوزیشن پر ہی کھلایا جا سکتا تھا تاہم آسٹریلیا کی کنڈیشن ایشیا سے مختلف ہے اس لیے یہ ایک کافی مشکل فیصلہ تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ سرفراز کو آئندہ میچز میں اوپننگ پوزیشن پر کھلایا جائے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Em Moosa Mar 02, 2015 09:01am
Misbah should open with Sarfaraz and Afridi plays one down. If Umar akmal makes 50 and then drops two catches his 50 has no value but actually a deficit to the team. When our captain will understand this 1+1 equation?
sameer khan Mar 02, 2015 02:33pm
@Em Moosa you are absolutely right..
الیاس انصاری Mar 04, 2015 02:58pm
میں نے پہلے بھی اس خبر پر تبصرہ کیا تھا لیکن آپ نے شائع نہیں کیا - پتا نہیں آپ کی تبصرہ پالیسی کیا ہے کیونکہ تبصرہ پالسی والا پیج خالی ہے - میں اپنی اس بات کو دہرانا چاھتا ہوں کہ سرفراز کو صرف عمر اکمل کو کھلانے کے لئے باہر بٹھایا ہوا ہے ورنہ عمر اکمل کی موجودہ فارم اسے کھلانے کی اجازت نہیں دیتی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024