• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

غیرتصدیق شدہ ایک کروڑ سمز بلاک

شائع February 27, 2015
پی ٹی اے حکام کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک تصدیق شدہ سمزکی تعداد 7کروڑ سے زائد چکی ہے — فائل فوٹو
پی ٹی اے حکام کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک تصدیق شدہ سمزکی تعداد 7کروڑ سے زائد چکی ہے — فائل فوٹو

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان بھرمیں غیر تصدیق شدہ ایک کروڑ سے زائد سمز بلاک کردی ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے غیرتصدیق شدہ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے صارفین کو ایک موقع اور فراہم کرتے ہوئے انہیں 13 اپریل تک کی مہلت دیدی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق 14 اپریل سے تمام غیر تصدیق شدہ سمز بند کردی جائیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لیے مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کروڑوں پری پیڈ کنکشنز کل سے بلاک ہونے کا امکان

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مقامی موبائل نمبرجاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس کی وجہ سے مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے سمز کی رجسٹریشن کے لیے کہا جائے گا اورصارفین کو چاہیے کہ ایس ایم ایس ملتے ہی سم رجسٹریشن کروالیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ تمام سمیں آج رات بارہ بجے بند نہیں ہوں گی اور سموں کی تصدیق کے لیے دوسرا مرحلہ دو سے تین ہفتے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بند سم اپنے نام پر نہیں کروائی گئی تو وہ کسی دوسرے شخص کے نام کردی جائے گی۔

پی ٹی اے کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ اب تک 7 کروڑ 20 لاکھ سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا چکی ہے اور یہ سمیں 4 کروڑ 60 لاکھ شناختی کارڈز پر جاری ہوئیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024