• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

قومی ٹیم کی کارکردگی، معاملہ عدالت پہنچ گیا

شائع February 23, 2015
ویسٹ انڈیز کے خلاف شاہد آفریدی سے ڈراپ ہونے والے کیچ کا منظر۔ فائل فوٹو اے پی
ویسٹ انڈیز کے خلاف شاہد آفریدی سے ڈراپ ہونے والے کیچ کا منظر۔ فائل فوٹو اے پی

لاہور: ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں منظور کر لی گئی ہے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹیم کی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی وجوہات معلوم کی جائیں۔

ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے قبول کر لیا ہے جس کی سماعت جسٹس اعجازالحسن کریں گے ۔

درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان اور نجم سیٹھی کو فریق بنایا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی روبہ زوال ہے۔

ایونٹ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کو دونوں میچوں میں شکست سے پہلے ٹور میچوں میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ہندوستان کے خلاف پاکستانی ٹیم خراب اجتماعی کھیل کی بدولت پاکستان کو 76 رنز سے شکست کاسامنا کرنا پرا جو ورلڈ کپ میں رنز کے اعتباد سے پاکستان کی ہندوستان کے خلاف سب سے بڑی ہار تھی۔

پھر آئرلینڈ سے شکست کھانے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم بے دانت کی شیر ثابت ہوئی اور اسے 150 رنز کی ریکارڈ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025