وزارت خزانہ نے اسحاق ڈار کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کو ظاہر کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اپنے خط میں اپنے اثاثے اور آمدنی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ ان کے حوالے سے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں ایف بی آر کو رپورٹ کرتے رہے ہیں۔
ترجمان وزارت خزانہ کاکہنا تھا کہ اسحا ق ڈار اپنے اثاثوں کے گوشوارے پر سال جمع کرواتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے جنہیں کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے دعوؤں کے برعکس اسحاق ڈار کو ان کے بیٹوں نے دبئی سے پاکستان پیسے بھجوائے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط کے موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔
عمرن خان کے ترجمان عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے اپنے خط میں پاکستان تحریک انصاف کے موقف کو تسلیم کر لیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو چار ملین ڈالر منتقل کیے ہیں۔
تبصرے (4) بند ہیں