• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جامشورو: وین میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

شائع February 22, 2015 اپ ڈیٹ February 23, 2015
شکارپور حادثے میں کم از کم 62 افراد ہلاک ہوئے تھے—اے ایف پی فائل فوٹو۔
شکارپور حادثے میں کم از کم 62 افراد ہلاک ہوئے تھے—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب وین میں سیلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثے کا شکار وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی کہ نوری آباد کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

واقعے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق پولیس جائے وقوع پر پہنچ رہی ہے جبکہ ایمبولینسز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل کراچی سے شکار پور جانے والی ایک بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 62 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2014 میں بھی کئی ٹریفک کے المناک سانحات پیش آئے جن کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

سال کا پہلا ٹریفک حادثہ 16 جنوری کو نواب شاہ کے قاضی احمد روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈمپر نے اسکول وین کو کچل دیا۔

حادثے میں 20 طالب علموں سمیت 22افراد ہلاک اور 16زخمی ہوئے۔

22 مارچ کو آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ اور تربت سے کراچی ّآنے والی دو بسیں گڈانی کے قریب موڑ کاٹنے ہوئے آپس میں ٹکراگئیں، جس کے بعد اسی سڑک پر آنے والے دو آئل ٹینکر بھی اس کی لپیٹ میں آگئے، حادثہ میں 40 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

20 اپریل 2014 کو پنو عاقل کے قریب سانگی کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ٹریفک کا سب سے دلخراش واقعہ 11 نومبر کو خیر پور کے قریب پیش آیا۔

خیر پور میں مسافر بس اور آئل ٹینکر ٹکرانے سے 57افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاک افراد میں دس بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024