• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

'گلگت بلتستان میں دھاندلی ہوئی تو سڑکوں پر نکلیں گے'

شائع February 22, 2015
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان —ڈان نیوز اسکرین گریب۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان —ڈان نیوز اسکرین گریب۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ایسا ہونے کی صورت میں وہ سڑکوں پر نکلیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا احتساب نہ ہونے کی وجہ سے اب گلگت بلتستان میں دھاندلی کی تیاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے کارکن کو قائم مقام گورنر گلگت بلتستان لگادیا ہے۔

صدر ممنون حسین نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کو بطور گورنر گلگت بلتستان تعینات کیا تھا۔

عمران خان نے گورنر کی تقرری کوعدالت میں چیلنج کرنے اور دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے سوال اُٹھایا کہ ہر صوبے کے سینیٹ الیکشن میں اسی صوبے کا امیدوار کیوں نہیں لیا جاتا؟۔

عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کو کرپشن کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیسے دے کرسینیٹر بننے والا قوم کی خدمت کیا کرے گا۔ انہوں سینیٹ کے الیکشن میں اوپن ووٹنگ کامطالبہ بھی کردیا۔

عمران خان نے اس موقع پر سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سینیٹ کے انتخابات براہ راست کرانے کے لئے قانون سازی کریں تاکہ کرپشن کاراستہ روکا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024