• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

اسلام آباد: میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

شائع February 21, 2015
فائل  فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھر سے شوہر، بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

زندہ بچ جانے والے ایک بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ون میں تھانہ آبپارہ کی حدود میں 5افراد کی لاشیں ملیں۔

مرنے والوں میں ایک مرد، خاتون اور 3 بچے شامل تھے جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں بھی موجود تھا۔

ڈان نیوز کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے شوہر، بیوی اور ان کے 3 بچے شامل ہیں۔

زندہ بچ جانے والے ایک بچے کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد اس کو پمز منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کوثر شاہد ان کے شوہر فاروق خٹک میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون نے پہلے شوہر کو قتل کیا پھر اپنی بیٹیوں رانی، عذرا اور راحیلہ سمیت چاروں بچوں کو گولیاں ماریں جبکہ اس کے بعد خود کشی کی۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی عمر 11 سال ہے جبکہ اس کا نام عبدالرافع ہے۔

عبدالرافع کے بیان کے مطابق اس کی والد والدہ میں بچوں کے پارک میں جانے کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا جس پر خاتون نے سب کو گولیاں ماریں۔

زخمی نے مزید بتایا کہ اس کی تین بہنیں 3، 5 اور 7 سال کی تھیں جب اس کی والدہ نے عبدالرافع پر فائرنگ کی تو اس کے کندھے پر گولی لگی اور وہ مرنے کی ایکٹنگ کرنے لگا، تاکہ ماں اس پر مزید گولی نہ مارے اور پھر اس کی والدہ نے خود کشی کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024