• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلوچستان: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس سے 7 مزدور ہلاک

شائع February 20, 2015
فائل فوٹو: بشکریہ نبیل احمد
فائل فوٹو: بشکریہ نبیل احمد

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 7کان کن ہلاک ہوگئے۔

انسپکٹر مائنز رشید ابڑو کے مطابق 13کان کنوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال دیا گیا ہے۔

بے ہوش کان کنوں کےلیے دکی میں علاج و معالجے کا کوی بندوبست نہیں ہے۔

رشید ابڑو نے بتایا کہ کان کے اندر پھنسے سات کان کن ہلاک ہوئے اور ان کی لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

دکی میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ معدنیات کی ریسکیو ٹیم 20گھنٹے گزرنے کے بعد متاثرہ کان پہنچی اور کان کنوں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔

کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 13 کان کنوں کو نکالا تاہم 7 کان کن 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی اندر پھنسے رہے اور ہلاک ہو گئے۔

دکی میں کوئلے کے ذخائر موجود ہیں لیکن کوئلے کی کانوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے ناخوشگوار واقعات اکثر پیش اآتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024