• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ارجن بنیں گے کپل دیو ؟

شائع February 20, 2015
سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو (دائیں) اور بولی وڈ اداکار ارجن کپور (بائیں)—۔
سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو (دائیں) اور بولی وڈ اداکار ارجن کپور (بائیں)—۔

ممبئی: حال ہی میں متنازع کامیڈی پروگرام میں شرکت کے باعث مقدمے کے اندراج اور اپنی فلم 'تیور' کی ناکامی کے بعد بولی وڈ اداکار ارجن کپور کو ایک ایسی فلم کی آفر ہوئی ہے، جو ان کے کیریئر کو چار چاند لگا سکتی ہے۔

ہندوستانی اخبار دکن کرونیکل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ارجن کپور کو 1983 ورلڈ کپ پر بنائی جانے والی فلم میں سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو کا کردار نبھانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ارجن سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا ہے اور وہ اس پرغور کررہے ہیں۔

سلیبرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل ) کے بانی وشنو وردھن اندوری نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے ارجن کپور سے ملاقات کر کے انھیں فلم کا اسکرپٹ دیا ہے تاہم اس بات کا حتمی اعلان تمام معاملات طے پا جانے کے بعد ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ارجن نے اس حوالے سے غورو فکر کے لیے کچھ وقت مانگا ہے کیونکہ ان کے خیال میں یہ کردار ایک بھاری ذمہ داری ہے، تاہم اس بات کے امکانات بہت روشن ہیں کہ ارجن اس آفر کو قبول کرلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024