• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہندوستانی میڈیا پاکستان کیخلاف سازش کررہا ہے، حفیظ

شائع February 18, 2015
محمد حفیظ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی
محمد حفیظ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ہندوستانی ویب سائٹ کی رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہیں کہتے ہوئے بتایا گیا کہ چیف سلیکٹر معین خان اور کوچ وقار یونس قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سائیڈ لائن کر رہے ہیں۔

ڈان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حفیظ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملہ کو پی سی بی کے علم میں لائیں گے۔

جب حفیظ سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹس سے مکمل لاعلی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، یہ پاکستانی ٹیم کو نقصان پہنچانے اور بدنام کرنی کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اور کھلاڑی متحد ہیں، ڈریسنگ روم میں کسی بھی قسم کے اختلافات یا سیاست نہیں، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمیں اس طرح کی سازشی کہانیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

حفیظ نے کہا کہ میرے ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

’پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے جو کچھ میرے نام سے لکھا ہے، انہیں وہ سب ثابت کرنا پڑے گا، میں یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے علم میں لاؤں گا کیونکہ یہ بہت شدید الزامات ہیں۔

ہندوستانی ویب سائٹ آئی بی این لائیو پر لگی خبر میں پرئیس ٹرسٹ آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے گیا ہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کو درپیش اندرونی مسائل کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے۔

ہندوستانی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ حفیظ کو جب سے ٹیم مینجمنٹ نے انجری کے باعث آسٹریلیا سے واپس پاکستان بھیجا ہے، وہ متعدد مواقوں پر میڈیا سے رابطہ کرتے رہے اور ہمیشہ ہی ان کے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس ٹیم میں فیصلے کر رہے ہیں اور کپتان مصباح الحق کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حفیظ کو کوچ وقار یونس کے ٹریینگ کے طریقہ کار پر اختلاف تھا اور وہ محسوس کرتے تھے کہ اس وجہ سے کھلاڑی میچ سے قبل تھک جاتے ہیں۔

اس معاملے پر کوچ اور آل راؤنڈر کے درمیان سڈنی میں تلخ گفتگو بھی ہوئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

sharminda Feb 18, 2015 10:19pm
siaq o sabaq :) Mubarak ho Pakistan ko aik aur politician mil gaya

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024