• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فیلڈنگ کوچ کی کھلاڑیوں سے تلخ کلامی، استعفے کی پیشکش

شائع February 17, 2015
فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن (بائیں) بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور(دائیں) کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں—وائٹ اسٹار فوٹو۔
فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن (بائیں) بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور(دائیں) کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں—وائٹ اسٹار فوٹو۔

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی کے بعد ان سے تعاون کرنے سے انکار کردیا۔

اطلاعات کے مطابق فیلڈنگ کوچ نے ہندوستان کے خلاف ناقص فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس میچ میں پاکستانی ٹیم فیلڈنگ ناقص رہی تھی جہاں عمر اکمل نے اسٹمپس کے پیچھے ایک آسان کیچ کو ڈراپ کردیا جس کے بعد ویرات کوہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

اس کے علاوہ آؤٹ فیلڈ میں بھی کم از کم دو ممکنہ کیچ ڈراپ کیے گئے جس کے باعث ہندوستان 300 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

پاکستان جواب میں صرف 224 رنز ہی بنا پایا اور یوں گرین شرٹس کو میچ میں 76 رنز سے شکست ہوئی اور ہندوستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں چھٹی مرتبہ ہارنے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی گرانٹ لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔

گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی شکایت چیئرمین پی سی بی سےکردی ہے جس پر شہریارخان نے معاملے کی تحقیقات اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی صورت میں چیئرمین کو استعفے کی بھی پیشکش کی ہے۔

پاکستان کی 2014 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد لیوڈن کو مارچ 2014 میں قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنایا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Em Moosa Feb 18, 2015 02:50am
Teenon ko wapas ghar bhej den taake doosron ko sabaq milay. hamare khiladi apne aap ko aqal kul samajhte hain aur kisi ki tanqeed bardasht nahin karte khawh woh coach hi kiyon nah ho lekin agar danda ghoome aur muqabil taqatwar ho to gardan jhuka kar bakri ki tarah mimyate hain.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024