• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کھلاڑی فرنٹ فٹ پر آنے سے خوفزدہ ہیں، وسیم اکرم

شائع February 17, 2015
سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم —فائل فوٹو۔
سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم —فائل فوٹو۔

کراچی: سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے عالمی کپ میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پاکستانی ٹیم کی مدد کرنے کی خواہش کرنے کا اظہار کردیا۔

پاکستانی ٹیم متعدد انجریز کا شکار ہے جہاں عمر گل، جنید خان اور محمد حفیط انجرڈ ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے لیے دستیاب نہیں جبکہ سعید اجمل ایکشن کلیئر ہونے کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

اتوار کے روز ہندوستان کے خلاف میچ میں بھی گرین شرٹس 76 رنز سے ناکام رہے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ حکام یا ٹیم میں سے کسی نے بھی مجھ سے تجاویز لینے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ہندوستان سیمی فائنل نہیں کھیل سکے گا، ہسی

وسیم کا شمار دنیا کے عظیم ترین تیز گیند بازوں میں ہوتا ہے اور وہ اب ایک براڈکاسٹر کی حیثیت سے ورلڈ کپ میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہیں موجود ہیں اور چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے میں مدد کریں تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھاسکیں۔

48 سالہ وسیم نے کہا کہ مجھ پر اکثر یہ الزام لگتا ہے کہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مدد نہیں کرتا اور دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کی مدد کرتا ہوں لیکن یہ بات درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب کھلاڑی مجھ سے کچھ پوچھتے ہیں تو میں ان کی مدد کروں گا کیوں کہ میں جدید کرکٹ کے بارے میں کافی جانتا ہوں اور پاکستان کو ناک آؤٹ اسٹیج میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

پاکستان کو اپنے گروپ میچز میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، متحدہ عرب امارات اور آئرلینڈ کا سامنا کرنا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ جب تک ہمارے کھلاڑی فرنٹ فٹ پر نہیں آئیں گے انہیں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے خلاف ہمارے کھلاڑی آگے آکر نہیں کھیل رہے تھے جیسے باؤلرز بال نہیں گرینیڈ پھینک رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کو بدنام کیا گیا، سرفراز نواز

سابق کپتان نے کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ مجھ سے مدد لینے میں کیوں شرما رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں چاہیے، وہ صرف پاکستان کو ناک آؤٹ اسٹیج میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد کچھ بھی ہوسکتا ہے—رائٹرز۔

تبصرے (4) بند ہیں

M ADNAN CHAUDHARY Feb 17, 2015 11:49pm
Pakistan is the best team of world ,but d,nt capibility,out of team yasir shah andu akmal. new team cm and gd perfmance,bating and filding is change
nalian abbas Feb 18, 2015 08:14am
sarfraz ahmed ko team mein wapas laya jai
nalian abbas Feb 18, 2015 08:19am
openning ahmad shehzad or nasir jamshad se karani chaheye.
Your Name abdul raziq Feb 18, 2015 11:01pm
Saeed ajmal ko teame me shamil karna chahee a ahamed shezad aour sohaib maqsood sa opening karana chahee a

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024