• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہندوستان سیمی فائنل نہیں کھیل سکے گا، ہسی

شائع February 17, 2015
فائل فوٹو اے ایف پی
فائل فوٹو اے ایف پی

میلبورن: سابق آسٹریلین کرکٹر مائیک ہسی نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ہندوستانی ٹیم دنیائے کرکٹ میں ایک بڑی قوت ثابت ہو گی لیکن وہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچتی نظر نہیں آرہی۔

ہسی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انڈیا ایک زبردست ٹیم ہے اور مجھے رواں سیزن میں ان کا کھیل دیکھ کر بہت مزہ آیا، اس ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ دنیائے کرکٹ کی بڑی قوت ثابت ہو گی۔

تاہم ہسی نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کر سکے گی۔

مسٹر کرکٹ کے مطابق نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم سری لنکا ہو گی۔

دیگر ماہرین کے برعکس ہسی کا ماننا ہے کہ شارٹ پچ گیندیں ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی شارٹ پچ گیندوں کو بہت اچھے طریقے سے کھیلتے ہیں اور اس کا میں نے ٹیسٹ سیریز میں بغور مشاہدہ کیا۔

2007 میں ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کے رکن کا ماننا ہے کہ زیادہ باؤنس والی پچ پر کھیلنا پسند کریں گے۔

انڈین ٹیم نے دنیا میں سب سے زیادہ باؤنس کی حامل پرتھ کی پچ پر متحدہ عرب امارات اور ویسٹ انڈیز سے میچز کھیلنے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ہسی نے کہا کہ ورلڈ میں فتح کے لیے میری دعائیں آسٹریلین ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن ابھی فاتح کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں تاہم جو ٹیم کوارٹر فائن مرحلے میں اچھا کھیلے گی، اسے ہرانا کسی بھی ٹیم کے لیے بہت مشکل ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024