• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہد آفریدی کو بدنام کیا گیا، سرفراز نواز

شائع February 17, 2015
فائل فوٹو اے ایف پی
فائل فوٹو اے ایف پی

لاہور: سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے قومی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمانہ عائد کر کے شاہد آفریدی سمیت آٹھوں کھلاڑیوں کو اخبار میں بدنام کیا گیا جس سے ہندوستان کے خلاف میچ میں ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

سابق فاسٹ باؤلر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ عائد کیے جانے سے کھلاڑی اپ سیٹ تھے جس کے باعث وہ ہندوستان کے خلاف 100 فیصد کارکردگی نہ دکھا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کرفیو توڑنے پر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں پر فی کس 300 آسٹریلین ڈالر جرمانہ کیا تھا۔

اس پر شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ رات کا کھانا کھانے گئے تھے ناکہ ڈانس کرنے۔

سرفراز نے کہا کہ شاہد آفریدی قوم کے ہیرو ہیں، انہیں جرمانہ لگا کر اخبارات میں بدنام کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بات 300 ڈالرز کی نہیں بلکہ عزت کی ہے اور اسی وجہ سے احمد شہزاد اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی اپنی بدنامی پر ناخوش نظر آئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ یونس کو ہندوستان کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ ایک تو وہ فارم میں نہیں اور دوسرا انہیں ان کے نمبر پر نہیں کھلایا گیا۔

اس موقع پر اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ زمبابوے اور آئرلینڈ نے اپنے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہذاٰ پاکستان کے پاس سستی دکھانے کا کوئی چانس نہیں۔

اجمل نے قوم ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ ہر میچ کو آخری میچ سمجھ کر کھیلے اور کسی بھی موقع پر سستی کا مظاہرہ نہ کرے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Dr.muhammad hanif khan. Feb 18, 2015 03:54am
Team players are tottaly innocent.the main prob.is administration.no home work and planning for this big icc w..c tournament.but hope always be.we will the winner of this event inshaa'Allah.this the same story of 1992 w.c...but nedd to be change mind set up urgently.caal 3 players immediatly if possible by icc permission for pcb.1..SAEED AJMAL.2..UMER GULL..3..SHOAB MALIK.THEN WE CAN TRYING FOR BEST IN BALANCE MATCHES.PLZ DO NOT BLAME TO CRICKET PLAYERS.BCZ THEY R OUR HEROS NOT R STRAINGERS.MOTIVATION AND PRAYERS R IMPORTANT AT THIS TIME.FOR MORAL SUPPORT NEED IMRAN KHAN X/C.WASIM AKRAM JAVED MIANDAD TO GO AUSTRAIA FOR IMPORTANT TIPS AND ADVISES OF IMPROWING GAME.BE OPEN BY SHAHID AFRIDI THE INNING.HE WILL KNOCK AGAIN 50 OR HUNDREDS.AVOID POLITICS AT THIS TIME PLZ.PAKISTAN.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024