• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ

شائع February 16, 2015
نیلسن: آئرلینڈ کے نیال او  برائن اور جان مونی میچ جیتنے کے بعد۔— اے ایف پی
نیلسن: آئرلینڈ کے نیال او برائن اور جان مونی میچ جیتنے کے بعد۔— اے ایف پی

نیلسن: آئرلینڈ نے ورلڈ کپ 2015 میں اب تک سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو باآسانی چار وکٹوں سے ہرا دیا۔

پیر کو نیلسن، نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے پول 'بی' کے میچ میں آئر لینڈ نے دو مرتبہ ورلڈ کپ فاتح کیربئین ٹیم کا سکور 304/7 ، 45.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

میگا ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے رن چیس کیے ہیں۔

اس سے قبل آئر لینڈ نے 2011 ورلڈ کپ میں انگلینڈ جبکہ 2007 میں بنگلہ دیش اور پاکستان کو شکست دے کر عالمی شہ سرخیاں بنائی تھیں۔

سیکسٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ کی جانب سے اوپنر پال سٹرلنگ نے 92 جبکہ ایڈ جوائس (84) اور نیال او برائن (79 ناٹ آؤٹ) بنائے۔

اس سے پہلے آئرش کپتان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئرش بولروں نے شروع سے ہی دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے 87 رنز پر ویسٹ انڈیز کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر لینڈن سیمنز (102) اور ڈیرن سیمی (89) نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور 241 تک پہنچا دیا۔

بعد میں سیمنز اور اینڈرے رسل کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو چار رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

تبصرے (2) بند ہیں

kamran Feb 16, 2015 07:53am
Looks like Pakistan batting needs a lesson or two from the Windies.
وحید Feb 16, 2015 12:21pm
اب پاکستان کی باری ہے۔۔۔۔ویلڈن آئرلینڈ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024