• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

تمباکو نوشی صحت کے لیے اندازوں سے بھی زیادہ تباہ کن

شائع February 15, 2015
phpiHUU7B
phpiHUU7B

نیویارک : تمباکو نوشی کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ یہ مضر صحت ہوتی ہے مگر یہ اتنی مہلک ہوتی ہے کہ آپ اس کا اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کی عادت انسان کو 21 امراض کا شکار کرسکتی ہے جن میں 12 مختلف اقسام کے کینسر بھی شامل ہیں۔

اس تحقیق کے دوران گزشتہ 10 برسوں میں 10 لاکھ کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں، منہ کے کینسر، دل کے دورے، پھیپھڑے کے شدید امراض اور فالج وغیرہ کا سبب بن سکتی ہے۔

مگر بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ عادت زخموں کے انفکیشنز، گردوں کے امراض، نظام تنفس، دوران خوں میں کمی سے آنتوں کے امراض کے ساتھ ساتھ دل اور پھیپھڑوں کے ایسے امراض کا بھی باعث بنتی ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں تھیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں اموات کی شرح اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 2 سے 3 گنا زیادہ ہوتی ہے اور ان کا نان اسموکر کے مقابلے میں ایک دہائی پہلے اس دنیا سے گزر جانے کا امکان ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024