• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آفریدی سمیت آٹھ کھلاڑیوں پر جرمانہ

شائع February 12, 2015
شاہد آفریدی بھی جرمانے کی زد میں آںے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ فائل فوٹو  رائٹرز
شاہد آفریدی بھی جرمانے کی زد میں آںے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ فائل فوٹو رائٹرز

سڈنی: پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کرفیو توڑنے پر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں پر جرمانہ کیا ہے۔

کھلاڑیوں کو متنبہ کیا گیا ہے اگر انہوں نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو انہیں ورلڈ کپ ایونٹ کی ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم میں موجود ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت آٹھ کھلاڑیوں پر اتوار کو سڈنی کے ہوٹل میں دیر سے آنے پر 300 آسٹریلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

منیجر نوید چیمہ کی زیر سربراہی ٹیم مینجمنٹ نے دعویٰ کیا کہ کھلاڑی طے شدہ وقت سے 45 منٹ دیر سے آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کھلاڑی اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے پر گئے لیکن دیر سے واپس آئے۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے اور دوبارہ غلطی نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اگر یہ غلطی دوبارہ سرزد ہوئی تو انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔

پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف ہندوستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، زمبابوے اور متحدہ عرب امارات سے ہو گا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 15 فروری کو ہدنوستان سےایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024