• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کالعدم تنظیموں کی فہرست اقوام متحدہ کی فہرست سےمماثل بنانےکافیصلہ

شائع February 10, 2015
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کے روز سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو ہدایت کیا کہ 'قومی' کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اقوام متحدہ کی فہرست سے مماثل بنایا جائے۔

چوہدری نثار نے یہ ہدایات نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس کے دوران دیں۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ وزارت نے پہلے ہی حقانی نیٹ ورک اور جماعۃ الدعوۃ پر پابندیاں عائد کرچکی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرنے میں ہچکچا رہی ہے۔

عہدیدار کے مطابق ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 72 ہوچکی ہے جس میں آئندہ ہفتے اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ان تنظیموں کے رہنماؤں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور ان کی ملک بھر میں موومنٹ محدود کردی گئی ہے۔

عہدیدار کے مطباق وفاقی وزیر نے وزارت اور نیکٹا کو ہدایت کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کالعدم تنظیمیں نام بدل کر دوبارہ سے منظرعام پر نہ آسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024