پولیو کیسز کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کرنے سے روک دیا گیا
اسلام آباد: وزارت برائے قومی صحت نے نینشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کو پولیو کیسز کے حوالے سے میڈیا کو معلومات فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔
اس اقدام کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ حکومت اس بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام میں ناکامی کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔
گزشتہ سال دنیا میں تصیدق ہونے والے پولیو کیسز میں سے 90 فیصد کیسز پاکستان سے تھے۔
سیکرٹری صحت ایوب شیخ کا کہنا تھا کہ یہ ایک روٹین کا فیصلہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ آئندہ سے پولیو کیسز کی تصدیق کے بارے میں صرف ایمرجنسی آپریٹر سینٹر (ای او سی) ہی معلومات فراہم کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی صحت کے ادارے کی وزارت کی جانب سے ایک مراسلہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کو لکھا گیا ہے کہ وہ پولیو کیسز کے حوالے سے ای او سی کی کو آگاہ کریں گے۔
جس کے بعد یہ ادارہ پولیو کیسز کی تصیق کی معلومات وزیراعظم کے ترجمان، صوبائی حکومتوں، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کو فراہم کرے گا۔
ان سب کے بعد سرکاری حکام پولیو کیسز کی معلومات ویب سائیٹ اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو فراہم کردے گئے۔
اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ای او سی کے ترجمان یا حکومت سے منظور شدہ ان کا کوئی فرد ہی میڈیا کو پولیو کیسز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے مجاز ہوگا۔
ڈان کے نمائندے کے مطابق قومی صحت کی وزارت میں شامل ایک اہم فرد کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد پولیو کیسز کے حوالے رپورٹس کو چھپانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو وائرس کے مکمل خاتمے میں ناکام ہوا ہے اور گزشتہ سال ملک میں 306 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 19 اے کے مطابق ہر شہری کو ان سے مطالق تمام معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے اور حکومت کا مذکورہ اقدام شہریوں کے اس بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔