• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کینسر کی نشاندہی کرنے والی 10علامات

شائع February 9, 2015 اپ ڈیٹ November 3, 2016
ایک ڈاکٹر کینسر کے مریض کا معائنہ کررہا ہے— اے ایف پی فائل فوٹو
ایک ڈاکٹر کینسر کے مریض کا معائنہ کررہا ہے— اے ایف پی فائل فوٹو

مسلسل کھانسی، ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہو، بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی اور مثانے کی عادات میں تبدیلی بظاہر بے ضرر اور زندگی کے حقائق میں سے ایک لگتے ہیں مگر یہ جان لیوا مرض کینسر کی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

کینسر ریسرچ یوکے کی تحقیق کے دوران اس جان لیوا مرض کی دس ایسی علامات بیان کی گئی ہیں جس سے اس کی تشخیص کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان علامات کو اکثر افراد عمر بڑھنے کے اثرات کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں حالانکہ ان پر توجہ دی جانی چاہئے۔

یہ علامات درج ذیل ہیں :
  • مسلسل کھانسی یا آواز کا بیٹھ جانا پھیپھڑوں کے کینسر کا عندیہ ہوسکتا ہے۔

  • جسم پر تل کا مقام اچانک تبدیل ہوجانا جلد کے کینسر کی علامت ثابت ہوسکتا ہے۔

  • آنتوں کی عادت میں مسلسل تبدیلی آنتوں کے کینسر کی جانب اشارہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

  • ایسا زخم جو ٹھیک نہ ہورہا ہے خاص طور پر منہ کے اندر تو یہ منہ کے کینسر کی مضبوط علامت ہوسکتی ہے۔

  • نگلنے میں مسلسل مشکل کا ایک مطلب کسی فرد میں خوراک کی نالی میں کینسر بھی ہوسکتا ہے۔

  • بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی متعدد اقسام کی کینسر کا عندیہ ہوسکتا ہے۔

  • مثانے کی عادات میں مسلسل تبدیلی مردوں میں مثانے کے کینسر کی نشانی ہوسکتا ہے۔

  • بغیر کسی وجہ کے جسم پر گومڑ یا گلٹی کا ابھر آنا اس جان لیوا مرض کی متعدد اقسام کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

  • بغیر کسی وجہ کے مسلسل درد کا احساس مختلف اقسام کے کینسر کے باعث بھی ہوسکتا ہے جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ تکلیف جسم کے کس حصے میں ہورہی ہے۔

  • بلاوجہ خون کا بہنا آنتوں یا گردن کے کسی حصے میں کینسر کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

تبصرے (7) بند ہیں

khansa Feb 10, 2015 12:48pm
is ky sath online doctr bi hony chahy logo ki help ky liy
arafat Feb 11, 2015 11:42am
Jiska wazan he com ho usko wazan barhana ka lya kay karna cahi ha or sugar ka bi mariz ho
Mrs. Umer Feb 11, 2015 12:21pm
Bhoht. Achi. Malomatmlti. Hain Thank
Sajid Ali Yousafzai Jan 15, 2016 02:01am
بغیر کسی وجہ کے مسلسل درد کا احساس مختلف اقسام کے کینسر کے باعث بھی ہوسکتا ہے جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ تکلیف جسم کے کس حصے میں ہورہی ہے۔
khokhat Jan 15, 2016 03:19pm
Agar kisi kai massanai mai koi gilti ho or usmai koi taklif na ho kya wo bhi cancer hoga
Owais Feb 28, 2016 07:18am
@khokhat foran doc ko dekhain
ab Mar 25, 2016 11:20pm
@arafat کچی گاجریں کھانے سے دبلاپن دور ہوتا ہے اور رات کو ایک سیب اور ایک گلاس دودھ کا استمعال بھی وزن برھا سکتا ہے

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024