• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

انڈیا کیخلاف کامیابی ہدف، وقاریونس

شائع February 7, 2015
وقار یونس نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پیغام دیدیا ہے کہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں—تصویر بشکریہ پی سی بی۔
وقار یونس نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پیغام دیدیا ہے کہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں—تصویر بشکریہ پی سی بی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے ہندوستان کے خلاف میچ میں کامیابی کو اپنا ہدف بنالیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ورلڈکپ میں آخری میچ میں ناکامی سے جو سلسلہ ٹوٹا، اسے اس ورلڈکپ میں پہلے میچ میں کامیابی سے جوڑنے کی کوشش کریں گے۔

آئی سی سی کو خصوصی انٹرویو میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہندوستان کے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کامیابی اہمیت کی حامل ہوگی۔

انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ٹیم کارکردگی میں تسلسل قائم ہوجائے۔

ماضی کے اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو پیغام دیدیا ہے کہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2015 کا آغاز 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہورہا ہے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف 15 فروری کو کھیلے گا۔

پاکستان اور ہندوستان عالمی کپ مقابلوں میں پانچ مرتبہ مدمقابل ہوچکے ہیں جن میں سے پانچوں مرتبہ ہندوستان ہی کو فتح نصیب ہوئی۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Feb 07, 2015 11:37pm
ھم لوگ جزباتی ھیں ھم یہ کیوں بھول جاتے ھیں کہ ھماری ٹیم ورلڈ کپ میں کھیل رہی ھے ھندوستان سے نہیں ورلڈکپ کا ھر میچ اھم ھوتا ھے خواہ وہ بھارت سے ھو یا کسی اور ملک سے میں وقاریونس کی اس بیان کی مزمت کرتا ھوں
humera Feb 09, 2015 02:28pm
waqar ki dramay baazian start.
Hammad Ghori Feb 09, 2015 10:29pm
@Israr Muhammad Khan sir he is not saying India`s match is every thing as it is our first match so he need to focus on per match basis and asking his team to don't think about outcome of this match and just give 100%

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024