• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

تائیوان: طیارہ انجن فیل ہونے سے تباہ ہوا

شائع February 7, 2015
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

تائیوان میں حادثےکا شکار ہونے والے طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق طیارہ دونوں انجن فیل ہونے سے گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے ٹرانس ایشیا ایئر لائنز کے طیارے جی ای 235 کے بلیک باکس کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ اس ٹربو پروپیلر طیارے کے دونوں انجنوں نے اڑان بھرنے کے 2 منٹ بعد ہی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

ٹیم کے مطابق بلیک باکس کے جائزے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ عملے نے ایک مرتبہ انجن دوبارہ چلانے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

امدادی کارکنوں نے جمعے کو ملبے سے پائلٹ کی لاش بھی برآمد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاؤ چین سنگ کی لاش اس حالت میں ملی کہ ان کا ہاتھ طیارے کا رخ موڑنے والی اسٹک پر تھا۔

حادثے میں مرنے والوں میں اکثریت چینی باشندوں کی ہے، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ تمام سیاح تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024