• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

چین : شاپنگ مال میں آتشزدگی، 17 ہلاک

شائع February 6, 2015
چینی فائر فائٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
چینی فائر فائٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

بیجنگ: چین کے جنوبی علاقے ہیو ڈونگ کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے علاقے ہیو ڈونگ کاؤنٹی میں واقع شاپنگ مال کی چار منزلہ عمارت کی بالائی منزل میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو اداروں کو آگ بھجانے میں اٹھارہ گھنٹے لگے، تاہم اس دوران 17 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 270 فائر فائٹرز اور 45 فائر انجینیئرز نے حصہ لیا، جبکہ شاپنگ مال کے 9 مینیجرز کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

آگ عمارت کے ویئر ہاؤس کے حصہ میں لگی، جس کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چین کا انڈسٹریل سیفٹی ریکارڈ انتہائی مایوس کن ہے، کیوں کہ بعض کاروباری مالکان پیسے بچانے اور قواعد و ضوابط سے بچنے کے لیے بد عنوان افسران کو پیسہ کھلا کراپنے مقاصد پورے کرلیتے ہیں اور سیفٹی کو مدنظر نہیں رکھتے۔

سال 2013 میں بھی ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ایک پولٹری پلانٹ میں لگنے والی آگ کے باعث 119 افراد جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔

اس واقعے میں زیادہ ہلاکتیں اس وجہ سے ہوئیں کیونکہ مینیجر نے ملازمین کو ٹوائلٹ جانے سے روکنے کے لیے دروازوں کو اندر سے تالا لگا دیا تھا، جس کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد ملازمین کو انخلاء کا موقع نہیں مل سکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025