• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کا زیادہ استعمال بن سکتا ہے حسد و مایوسی کا سبب

شائع February 5, 2015
فیس بک صارف— اے ایف پی فائل فوٹو
فیس بک صارف— اے ایف پی فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے دوستوں کی اپ ڈیٹس پر بہت زیادہ توجہ دینا آپ کی ذہنی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

مسوری یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فیس بک کا بہت زیادہ استعمال لوگوں کے اندر حسد کا جذبہ پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے جو تبدیل ہوکر مایوسی میں بدل جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک صارفین کو سوشل نیٹ ورک پر اپنے دوستوں کی سرگرمیوں اور طرز زندگی سے حسد کا تجربہ ہوسکتا ہے جو آگے بڑھ کر مایوسی کی شکل میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیس بک متعدد افراد کے لیے مثبت ویب سائٹ ثابت ہوسکتی ہے تاہم دوسروں کی اپ ڈیٹس پر بہت زیادہ توجہ دینے سے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے تجربات سے یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک کا بہت زیادہ استعمال براہ راست مایوسی یا ڈپریشن کا باعث نہیں بنتا بلکہ صارفین پہلے حاسد بنتے ہیں جو بعد میں ذہنی مرض کا باعث بن جاتا ہے۔

محققین کے مطابق اس کی وجہ اپنے دوستوں کی پرتعیش تعطیلات، اچھی خبروں کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور دیگر مثبت چیزوں سے اپنا موازنہ ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024