• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'کشمیریوں کو پاکستان سے جدا نہیں کیا جا سکتا'

شائع February 5, 2015
مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔۔۔ فائل فوٹو
مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔۔۔ فائل فوٹو
میرپور آزاد کشمیر میں منگلا پل پرہاتھوں کی زنجیر بنائی جاتی ہے ۔ ۔ ۔فائل فوٹو
میرپور آزاد کشمیر میں منگلا پل پرہاتھوں کی زنجیر بنائی جاتی ہے ۔ ۔ ۔فائل فوٹو

اسلام آباد:کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں 'یوم یکجہتی کشمیر' آج منایا جا رہا ہے ۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب میرپور آزاد کشمیر میں منگلا پل پر منعقد ہوگی ۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے بھی آزاد جموں وکشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی۔ 'پاکستان آزاد و مقبوضہ کشمیر سے اپنا رشتہ نبھائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے۔ طاقت کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکا۔

قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے صدر سردار محمد یعقوب خان، وزیر اعظم چوہدی عبدالمجید اور اپوزیشن لیڈر راجہ حیدر نے بھی خطاب کیا۔

کشمیر رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 20کروڑ عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ڈان نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں، کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا۔

حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے کشمیر پر ہندوستانی قبضے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان طاقت کے زور پر فوجی قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے، ہندوستان حق خودارادیت کو تسلیم کرتا ہے لیکن کشمیریوں کو یہ دینے کوتیار نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیرکی آزادی کے لیے پاکستان کا استحکام ضروری ہے، پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیری مضبوط ہوں گے۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں آئے روز ہونے والی دہشت گردی پر بہت تکلیف ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024