• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

بنوں: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں چار شدت پسند ہلاک

شائع February 4, 2015
۔—اے پی فائل فوٹو۔
۔—اے پی فائل فوٹو۔

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ جھڑپ جانی خیل کے علاقے میں ہوئی جس کے دوران ایک عسکریت پسند زخمی بھی ہوا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور ضلع ہنگو میں کارروائی کے دوران کم از کم 20 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

خیال رہے کہ دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں اب تک دہشت گردی کی کاررائیوں کے ملوث پائے گئے 22 دہشت گردوں کو پھانسیاں بھی دی جاچکی ہیں۔

ادھر شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون بھی جاری ہے جس کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024