• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان

شائع February 3, 2015
پی آئی اے کا ایک طیارہ رن وے پر کھڑا ہے—۔فائل فوٹو/ پی پی آئی
پی آئی اے کا ایک طیارہ رن وے پر کھڑا ہے—۔فائل فوٹو/ پی پی آئی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی آئی اے نے عمرہ کیلئے پاکستان کے شہروں سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والوں کے کرایوں میں 8 ہزار روپے تک کمی کردی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ کرایوں میں حالیہ کمی کے بعد کراچی سے جدہ کا ٹکٹ 60 ہزار جبکہ لاہور اور اسلام آباد سے عمرے کا ٹکٹ 65 ہزار روپے ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمرہ کرایوں میں اضافہ پر تحریک انصاف کی مذمت

ملک میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد پی آئی اے کی جانب سے بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عمرہ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے گزشتہ چند ماہ اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اعلان کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے کرائے 2 ہزار جبکہ بیرون ملک کے لیے 10 ہزار روپے تک کمی کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024