• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:53pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:29pm
  • ISB: Asr 4:45pm Maghrib 6:36pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:53pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:29pm
  • ISB: Asr 4:45pm Maghrib 6:36pm

پشاور: مدرسے کا گٹر دھنسنے سے5 بچیاں ہلاک

شائع February 3, 2015
پشاور میں مدرسے میں زیر تعلیم بچیاں کنوئے کی چھت گرنے کے باعث اس میں جاگری  ہیں، موقع پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں —اسکرین گریب ڈان نیوز
پشاور میں مدرسے میں زیر تعلیم بچیاں کنوئے کی چھت گرنے کے باعث اس میں جاگری ہیں، موقع پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں —اسکرین گریب ڈان نیوز

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں ایک بچیوں کے ایک مدرسے میں گٹر کی چھت دھنسنے سے پانچ طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیں جس کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق واقعہ پشاور کے نواحی علاقے پشتہ خرہ بالا میں ایک گھر میں قائم مدرسے میں اس وقت پیش آیا جب 12 گٹ چوڑے گٹر کی چھت نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھنس گئی اور پر موجود 25 سے 30 بچیاں اس میں جا گریں۔

حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا تاہم علاقہ مکینوں نے امدادی کاموں میں سست روی کے باعث اسے کام سے روک دیا اور خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیاں سرانجام دیں۔

ایس پی کینٹ فیصل شہزاد نے حادثے میں پانچ بچیوں کی ہلاکت اور آٹھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آٹھ طالبات کو زخمی حالت میں نکال کر خیبر ٹیچنگ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے میں ہلاک ہونے والی بچیوں کی شناخت 11 سالہ ماریہ، 8 سالہ شاندانہ، 13 سالہ صدف، 8 سالہ فائزہ، 14 ثناء کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 اپریل 2025
کارٹون : 10 اپریل 2025