• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

اسلام آباد ہائیکورٹ : ممبئی حملہ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

شائع February 3, 2015
ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو عدالت میں پیشی کے لیے لایا جا رہا ہے ۔ ۔  فائل فوٹو
ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو عدالت میں پیشی کے لیے لایا جا رہا ہے ۔ ۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست ایف آئی اے کے پروسیکیوٹر چوہدری اظہر نے دائر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم کیس ہے، دنیا بھر کی نظریں اس کیس پر ہے اس لیے اس کیس کی سمت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف کیس کی سماعت جمعہ (6فروری) سے شروع ہو گی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس شوکت صدیقی نے درخواست کی سماعت کی۔

یاد رہے کہ ذکی الرحمن لکھوی پر 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ کا الزام ہے۔

ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف کسی کی سماعت منگل کے روز ہونی تھی، مگر اسی مقام پر سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں گرفتار ممتاز قادری کے کیس کی سماعت ہوئی جس کی وجہ سے لکھوی کے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

54 سالہ ذکی الرحمن لکھوی کو ممبئی میں ہونے والے حملوں کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھا، ان کی گرفتاری مظفر آباد میں لشکر طیبہ کے کیمپ کے قریب ہوئی تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ان کو 2009 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا جبکہ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ممبئی حملوں میں ملوث افراد کی تربیت کی تھی جبکہ وہ ان کے مددگار بھی رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025