• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

'بات پکی ہونے لگتی ہے تو لڑکے والے بھاگ جاتے ہیں'

شائع February 3, 2015
پاکستانی اداکارہ میرا — فائل فوٹو
پاکستانی اداکارہ میرا — فائل فوٹو

کراچی: لولی وڈ کی معروف اداکارہ میرا نے خود سے ہی وعدہ کرلیا ہے کہ وہ ہندوستان کیخلاف 'اچھا' کھیل پیش کرنے والے پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ ڈنر کریں گی۔

'خبروں میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ نے کہا ہے کہ 'جو بھی پاکستانی کھلاڑی ہندوستان کیخلاف اچھا کھیلے گا، میں اس کے ساتھ ڈنر کرونگی'

میرا نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہا فلم ہوٹل پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سایئکوتھرلر ہارر مووی ہے۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز اپنے نام کرنے والی اداکارہ کی نئی فلم ہوٹل مارچ میں پاکستانی سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

میرا نے اس فلم کے سپرہٹ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

شادی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 'بات پکی ہونے لگتی ہے تو دولہے والے بھاگ جاتے ہیں'۔

اس موقع ہر انھوں نے اپنی شادی کیلئے صحافیوں سے مدد فراہم کرنے کی اپیل بھی کر ڈالی ہے۔

میرا کی نئی فلم ہوٹل کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ہندوستان کے شہر دہلی کے ہوٹل میں رہنے جاتی ہے اور وہاں اسکی ملاقات اپنی بہن سے ہوجاتی ہے تاہم اس کی بہن کا حقیقی زندگی میں کوئی وجود نہیں ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024