• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یوکرائن : امن مذاکرات بلا نتیجہ ختم

شائع February 1, 2015
24 گھنٹوں میں 15 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
24 گھنٹوں میں 15 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی

کیف: یوکرائن میں امن کے لئے ہونے والے مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہوگئے۔

فوج اور روس نواز باغیوں کے درمیان لڑائی میں 15 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرائن اور باغیوں کے درمیان چار گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکررات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو ئے۔

مذاکرات میں یوکرائن کی نمائندگی سابق صدر لیوند کچما نے کی۔

انھوں نے بات چیت ناکام ہونے کی ذمہ داری باغیوں پر ڈال دی۔

سابق صدر کے ہمراہ روس کے سفارت کار اور یورپ کی سیکیورٹی آرگنائزیشن کی خاتون نمائندہ بھی تھی۔

باغیوں کی جانب سے دو نمائندے آئے تھے جبکہ ان کی ملاقات بیلا روس میں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ باغیوں کے نمائندے دھمکیاں دیتے رہے اور فائر بندی کی شرائط پر بات چیت سے گریز کیا۔

دوسری جانب یوکرائنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔

حکام کے مطابق یوکرائن میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری لڑائی میں 15 فوجیوں سمیت 40افراد ہلاک ہو گئے ہیں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024