• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ناقص کارکردگی کی سب سے بڑی وجہ نواز شریف ہیں، اسد عمر

شائع January 31, 2015 اپ ڈیٹ February 1, 2015
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر—فائل فوٹو۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے ناقص حکومتی کارکردگی کا ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف کو قرار دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام’فیصلہ عوام کا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ حکومتی ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ وزیراعظم نواز شریف کا طرز حکمرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف رشتہ داروں یا صرف انتہائی قریب افراد پر اعتماد کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ کسی پر اعتماد کرتے ہیں اور نہ ہی اختیارات دیتے ہیں، یہی بری کارکردگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ جسے حکومت نے آتے ہی 480ارب روپے دے کر ختم کیا تھا بجلی کی قیمتیں 80فیصد بڑھنے کے باوجود دوبارہ وہیں پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پاکستانی عوام کو تاریخ کے بدترین پیٹرول بحران کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل ایسا کبھی بھی نہیں ہوا، اس موقع پر حکومت کی منیجمنٹ انتہائی کمزور نظر آئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت میں جو سب سے اچھا کام ہوا وہ افراط زر میں کمی ہے لیکن اس کا تمام تر کریڈت عالمی منڈی میں آئل کی گرتی قیمتوں کو جاتا ہے جن کا لیگی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جون سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہوئیں لیکن چار ماہ تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، کنٹینر سے تقریر کے بعد حکومت نے قیمتیں کم کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 56فیصد تک کمی ہوئیں لیکن عوام کو صرف 28فیصد فائدہ منتقل ہوا، حکومت نے آج مزید 8روپے کم کیے لیکن ساتھ ہی جنرل سیلز ٹیکس میں 5 فیصد اضافہ بھی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی تو آنہیں سکی،اب تک بجلی کا ایک بھی بڑا منصوبہ شروع نہیں ہوا،ہاں البتہ دورے،تصویریں اور باتیں بہت کی گئی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی تیسری بڑی اسٹیل مل پاسکو کے شیئر رکھنے والی توارکی اسٹیل مل نے ایک ہزار لوگوں کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Feb 01, 2015 03:37am
دوسرے پر الزام پہلے اپنے اپ پر بھی نظر ڈالی جائے تو بہتر ھوتاھے نواز شریف کی حکومت پہلے حکومت بہتر ھے جسکا اعتراف کرنا چاہئے اسد عمر اپ کی بھی ایک صوبے میں حکومت ھے وہاں پر اپ لوگوں کیا تیر مارا ھے اپ کی حکومت تو ایزی لوڈ والوں سے سو گنآ بدتر ھے نوازشریف پر تنقید سے اپنی کارکردگی کا جائزہ لو
jo Feb 01, 2015 10:36am
@Israr Muhammad Khan Slave son of slave 2 years government Compare to 35 years
پٹواری Feb 01, 2015 01:20pm
نواز شریف جیسی حکومت آئی ہے نہ آئے گی۔ جو نواز شریف کی مخالفت کرتا ہے وہ غدار ہے، نواز شریف جیسا پڑھا لکھا ، مدبر، سلجھا ہوا ، میرٹ پر یقین رکھنے والا ، چاروں صوبوں میں یکساںمقبول ، سیاستدان ایک آسمانی تحفہ ہے جس کی قدر کرنی چاہیئے ۔
Ameer Paul Feb 01, 2015 02:02pm
Sons of General umrah - Yayah Khan Fame PML - Zubair Umar Munir Kamal PTI - Asad Umar Doesn't matter whose Government is in power, we will remain in power

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024