• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد

شائع January 29, 2015
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق سابق فوجی صدر نے وزارت داخلہ سے شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کیلئے سعودی عرب جانے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: مشرف کی سعودی فرماں روا کی تعزیت کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست

درخواست میں مشرف کا کہنا تھا کہ وہ تعزیت کیلئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں اور شاہ عبداللہ ان کے بھائیوں کی طرح تھے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی۔

وزارت داخلہ کے مطابق سابق صدر کا نام عدالت کے احکامات موصول ہونے کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اس لئے ملک سے باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024