• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

فاٹا میں مکمل امن تک فوج موجود رہے گی، آرمی چیف

شائع January 27, 2015
پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف — فائل فوٹو اے پی
پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف — فائل فوٹو اے پی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمندایجنسی کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن امان کی مکمل بحالی تک فوج موجود رہے گی۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے مہمند ایجنسی کادورہ کیا ہے جہاں انہیں علاقے میں شروع کیے گئے بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

گذشتہ سال جون میں پاکستان آرمی کی جانب سے ضرب عضب آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کی وجہ سے وہاں انفراسٹرکچر خاصا تباہ ہوا ہے۔

پاکستان آرمی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ آپریشن کے ذریعے سے شمالی وزیرستان اور کرم ایجنسی سے دہشت گردوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو ختم کردیا گیا ہے۔

ادھر ایجنسیز میں ہونے والی دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بارے میں کسی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونا ہے۔

آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے جوانوں کے عزم و حوصلے اور ان کی قربانیوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیاا کہ تعلیم کی فراہمی کے منصوبوں اور نوجوانوں کو معاشی مواقع فراہم کرنے سے دہشت گردی کی جڑوں کو ختم کرنے کا موقع ملے گا۔

انھوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قبائلی عوام کے اہم کردار اور عزم کو بھی سراہا۔

حالیہ دنوں میں افغان نیشنل آرمی کی جانب سے مہمند اور باجوڑ ایجنسیوں سے ملحق سرحدی علاقوں میں ہونے والے آپریشن پر آرمی چیف نے اس اُمید کا اظہار کیا اس سے سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024