• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

وادی تیراہ میں فضائی کارروائی، آٹھ عسکریت پسند ہلاک

شائع January 26, 2015
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔

پشاور: پاکستانی سیکورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کے دوران کم از کم آٹھ عسکریت پسند ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جیٹ طیاروں نے نکئی سپاہ، تورڈارا کوکیخیل اور تراخاص کے علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ نکئی میں ایک اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

حملوں میں کم از کم 14 عسکریت پسند بھی زخمی ہوئے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کی۔

جیٹ طیاروں نے دتہ خیل، لٹکہ اور کذامداخیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے،کارروائی میں ہلاکتوں کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024